حیدرآباد۔30۔اپریل(اعتماد نیوز) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج
آندھرا پردیش کے علاقہ کو ہر اتبار سے ترقی دینے کا وعدہ کیا۔ آج انہوں نے
آندھرا پردیش میں انتخابی تشہیر کے لئے اننت پورم کے ہندو پورم میں جلسہ
عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے لئے تمام پارٹیاں کانگریس
کو ذمہ دار قرار دے رہی ہیں۔ جبکہ کانگریس نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ انہوں
نے سیما آندھرا کے عوام سے وعدہ کیا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے
ذریعہ ‘صنعتوں کے قیام کے لئے خصوصی رعایتوں کے ذریعہ ‘خوب ترقی دی
جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں کانگریس اقتدار پر آنے کی صورت
میں ٹرائیبل یونیورسٹی ‘ آئی آئی ٹی ‘ آئی آئی ایم ‘ اے آئی ایم ایس
‘پٹرولیم ‘ جیسے تعلیمی اداروں کو قائم کیا جائیگا۔ اسی طرح مرکزی حکومت ہی
پولاورم پراجکٹ کے کام کو مکمل کر یگی۔ انہوں نے سیما آندھرا کے عوام کو
تیقن دیا کہحیدرآباد میں مقیم سیما آندھرا کے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا
جائیگا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس نحے جب بھی وعدہ کی ہے اس وعدہ کو
وفا کی ہے۔ اس جلسہ میں سیما آندھرا کے انتخابی کمیٹی کے چیرمن و مرکزی
وزیر چنرجیوی ‘صدر پردیش کانگریس برائے آندھرا پردیش رگھو ویرا ریڈی‘
ریاستی کانگریس امور کے انچارج دگوجے سنگھ ‘ اور دیگر کئی کانگریس قائدین
نے شرکت کی۔